Close Menu

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    جرات مندانہ نئی شکل، ایک روشن نیا موڈ: MIRINDA® نے عالمی سطح پر “SMILE PLEASE” پلیٹ فارم کا آغاز کیا

    اپریل 28, 2026

    متحدہ عرب امارات اور موریطانیہ کے صدور نے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کیا۔

    اپریل 27, 2026

    متحدہ عرب امارات کی ثالثی سے روس اور یوکرین کو 386 قیدیوں کا تبادلہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    اپریل 25, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Bagh-e-JinnahBagh-e-Jinnah
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Bagh-e-JinnahBagh-e-Jinnah
    گھر » MetaMentor کے لائیو ہونے کے ساتھSEGi ’سرحدوں سے آزاد تعلیم‘ کو نئی بلندیوں پر لے جا رہا ہے
    PR Newswire

    MetaMentor کے لائیو ہونے کے ساتھSEGi ’سرحدوں سے آزاد تعلیم‘ کو نئی بلندیوں پر لے جا رہا ہے

    مارچ 17, 2023
    Facebook WhatsApp Reddit VKontakte Telegram Twitter Pinterest Email Tumblr LinkedIn

    پیٹالنگ جیا، ملیشیا، 16 مارچ، 2023/PRNewswire/ –SEGi یونیورسٹی اور کالجز، جو کہ ملیشیا میں اعلی تعلیمی اداروں کے سب سے بڑے گروپوں میں سے ایک ہے، نے کوٹا دمنسارا، پیٹالنگ جیا میں اپنے نامور یونیورسٹی کیمپس میں روایتی کلاس روم کے ماحول میں MetaMentor کا آغاز کر کے ایک نیا سنگ میل قائم کیا ہے۔

    MetaMentor ایک آن لائن پلیٹ فارم ہے جس میں ایسے لائیو کورسز کی ایک لگاتار بڑھتی فہرست ہے جو اکادیمیات سے لے کر عملی رہنمائیوں، مختلف کمپیوٹر سافٹ ویر یا مخصوص صلاحیات پر مشتمل ہے جو طلبا، زیرِ ملازمت نوجوانان اور افادۂ عامہ کیلیے بھی ضروری ہیں۔ تجرباتی طور پر، ایپ پر ابھی 30 کورسز دستیاب ہیں جو بہت ہی معمولی فیس کے عوض پیشہ ور اور تجربہ کار معلمین کے ذریعے پڑھائے جاتے ہیں۔

    SEGi یونیورسٹی و کالجز کی مینیجنگ ڈٓئرکٹر اسٹیلا لاؤ نے کہا کہ ’’MetaMentor بنانے کے پیچھے کارفرما مقصد بہت ہی سیدھا ہے – تعلیم کو سب کیلیے کفایتی اور قابلِ رسائی بنانا شروع سے یہی ہمارا مقصد رہا ہے جو آف لائن و آن لائن ہمارے پیش کردہ پروگراموں سے ظاہر ہوتا ہے‘‘۔

    لاؤ نے یہ بھی کہا کہ MetaMentor روایتی اینٹ اور گارے سے بنی کلاس روموں سے دوری اختیار کرنے کا ایک مظہر ہے۔

    ’’ہر کورس مختلف تعلیمی و پیشہ ورانہ پس منظر والے ہم خیال افراد پر مشتمل چھوٹے گروپوں کے ساتھ لائیو منعقد کیا جاتا ہے۔ مشارکین اپنی انفرادی صلاحیات کے پیشِ نظر معلم کے ساتھ 1-1 لائیو چیٹ کے ذریعے رابطہ بھی کر سکتے ہیں اور زیرِ بحث موضوع کے حوالے سے مزید ادراک پیدا کر سکتے ہیں۔

    سب سے ضروری بات، یہ کورسز اپنے اندر لچک رکھتے ہیں جہاں آپ اپنی دستیابی کے مطابق اپنے اسباق کا وقت ترتیب دے سکتے ہیں اور وقت یا جگہ کی تنگی کے بغیر اپنی رفتار کے ساتھ تعلیم حاصل کر سکتے ہیں‘‘، لاؤ نے مزید وضاحت کی۔

    ’’مقولہ ’ہر استاد کبھی نہ کبھی مبتدی ہوا کرتا ہے‘ بخوبی اس بات کو سمجھاتا ہے کیونکہ MetaMentor نہ صرف ان مشارکین کیلیے دستیاب و موجود ہے جو نیا علم یا صلاحیات سیکھنا چاہتے ہیں بلکہ ان کیلیے بھی جو دوسروں کے ساتھ اپنے علم یا صلاحیتوں کا اشتراک کرنا چاہتے ہیں۔ یہ پلیٹ اس لنک پر سب کیلیے دستیاب ہے https://metamentor.com.my/. میری سب سے گزارش ہے کہ وہ MetaMentor سے فائدہ اٹھائیں۔ اس موقع کو غنیمت جانیں!”

    46 برسوں کی نمایاں کارکردگی و تفوق کے ساتھ، SEGi اعلی تعلیم کے شعبے میں گزشتہ کئی برسوں سے ایک سرکردہ یونیورسٹی کے طور پر بلند معیارات قائم کرنے کیلیے معروف ہے۔ SEGi وزارتِ اعلی تعلیم (MOHE) کی منظوری کے ساتھ اکادیمی اور مائکرو-کریڈینشئل پروگراموں کی آن لائن پیش کش کیلیے 2013 سے ڈجیٹل ہو چکا ہے۔ اس نے 1 جولائی 2022 کو پیش قدمی کرتے ہوئے اپنے SEGi MetaCampus کا افتتاح کیا، جو کہ طلبا کے سیکھنے، آپس میں گفتگو کرنے اور رابطہ کرنے کے طریقوں میں انقلاب لانے کیلیے میٹا ورس میں قائم کی گئی اپنی نوعیت کی پہلی یونیورسٹی ہے۔

    متعلقہ پوسٹس

    جرات مندانہ نئی شکل، ایک روشن نیا موڈ: MIRINDA® نے عالمی سطح پر “SMILE PLEASE” پلیٹ فارم کا آغاز کیا

    اپریل 28, 2026

    Whale Cloud اور AGIBOT نے مجسم AI کی عالمی توسیع کو تیز کرنے کے لیے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا

    اپریل 20, 2026

    JA Solar سولر پاکستان 2026 میں DeepBlue 5.0 ماڈیولز کے ساتھ چمک رہا ہے

    اپریل 20, 2026

    TCL Solar: سولر ماڈیول کی جدید ایجاد کے ساتھ پاکستان کو طاقتور بنا رہا ہے

    اپریل 20, 2026

    DOJ نے Vasudha کے خلاف تمام الزامات ختم کردیے

    اپریل 20, 2026

    GSMA نے Humanoid Robot Football Penalties Challenge کا اعلان کیا، جو MWC26 شنگھائی میں آغاز کرنے کے لیے تیار ہے

    اپریل 11, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خبریں

    متحدہ عرب امارات اور موریطانیہ کے صدور نے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کیا۔

    اپریل 27, 2026
    خبریں

    متحدہ عرب امارات کی ثالثی سے روس اور یوکرین کو 386 قیدیوں کا تبادلہ کرنے میں مدد ملتی ہے۔

    اپریل 25, 2026
    کاروبار

    شام کو عالمی بنک سے 225 ملین امریکی ڈالر کی واٹر ہیلتھ امداد ملتی ہے۔

    اپریل 24, 2026
    خبریں

    متحدہ عرب امارات ڈچ مذاکرات میں دوطرفہ تعلقات اور علاقائی سلامتی کا جائزہ لیا گیا۔

    اپریل 23, 2026
    © 2023 Bagh-e-Jinnah | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.