Close Menu

    Subscribe to Updates

    Get the latest creative news from FooBar about art, design and business.

    What's Hot

    BtcDana سات سال پورے کر رہا ہے کیونکہ ریٹیل ٹریڈنگ میں شرکت عالمی سطح پر پھیل رہی ہے۔

    مئی 2, 2026

    متحدہ عرب امارات اور فرانس نے علاقائی استحکام پر بات چیت کی۔

    مئی 1, 2026

    CBUAE نے بنیادی شرح 3.65 فیصد پر کوئی تبدیلی نہیں کی

    اپریل 30, 2026
    Facebook X (Twitter) Instagram
    Bagh-e-JinnahBagh-e-Jinnah
    • طرز زندگی
    • صحت
    • تفریح
    • کاروبار
    • ٹیکنالوجی
    • خبریں
    • کھیل
    • لگژری
    • آٹوموٹو
    • سفر
    Bagh-e-JinnahBagh-e-Jinnah
    گھر » ‘براستہ شاہراہ ریشم بیجنگ کی ازسرنو دریافت کے سفر’ 2023 کا آغاز
    PR Newswire

    ‘براستہ شاہراہ ریشم بیجنگ کی ازسرنو دریافت کے سفر’ 2023 کا آغاز

    اگست 24, 2023
    Facebook WhatsApp Reddit VKontakte Telegram Twitter Pinterest Email Tumblr LinkedIn

    بیجنگ، 23 اگست 2023 /PRNewswire‏/‏ — 21 اگست کی شام کو 2023 کے “بیجنگ کی ازسرنو دریافت” ایونٹ کی افتتاحی تقریب بیجنگ میں دریائے لیانگما کے کنارے منعقد کی گئی۔ اس ایونٹ کی میزبانی بیجنگ میونسپلٹی کے دفتر برائے معلومات نے کی اور اس کا انتظام چائنہ میڈیا گروپ کے سی آر آئی آن لائن کی جانب سے کیا گیا۔ ایونٹ میں سربیا، رومانیہ، آسٹریا، تھائی لینڈ، کمبوڈیا، سعودی عرب، متحدہ عرب امارات، قازقستان، ترکمانستان، زمبابوے اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والی بااثر شخصیات نے شرکت کی۔ مقصد ثقافتی تبادلوں کی ترویج کرنا اور دنیا کو یہ دکھانا تھا کہ چین کے جدت کی طرف سفر کے ساتھ بیجنگ نے کیسی ترقی کی ہے۔

    'براستہ شاہراہ ریشم بیجنگ کی ازسرنو دریافت کے سفر' 2023 کا آغاز

    “براستہ شاہراہ ریشم بیجنگ کی ازسرنو دریافت کے سفر” کا ایونٹ بیجنگ کے بیلٹ اور روڈ اقدام کے لیے نفاذ کے پلان کا حصہ ہے۔ 2016 کے بعد سے، ایونٹ نے مجموعی طور پر بیلٹ اور روڈ سے ملحقہ 49 ممالک کی 111 بین الاقوامی بااثر شخصیات کو اپنی جانب مائل کیا ہے۔ ایونٹ بیجنگ کی کشادہ ذہنیت، جامعیت، تعاون، ترقی اور مشترکہ منزل کے اظہار کا ایک اہم ذریعہ، نیز ثقافتوں کے درمیان تبادلوں اور باہمی طور پر سیکھنے کا ایک اہم پلیٹ فارم بن چکا ہے۔

    ایون بودورا، شعبہ ثقافت، ریڈیو رومانیہ کے سابقہ ایڈیٹر انچیف اور مشہور ماہر مطالعہ چین نے غیر ملکی بااثر شخصیات کی طرف سے گفتگو کی۔ ان کا کہنا تھا کہ یہ ایونٹ انہیں چینی کہانیاں بیان کرنے کے لیے بھرپور اور اہم مواد اور تصورات فراہم کرے گا، اور ان کا ماننا تھا کہ یہ سفر یقیناً ثمرآور ثابت ہو گا۔

    اس سال کا “براستہ شاہراہ ریشم بیجنگ کی ازسرنو دریافت کا سفر” 21 تا 26 اگست تک جاری رہے گا۔ ایونٹ کے دوران، بااثر شخصیات بیجنگ کے میونسپل سروس سینٹر، چاؤوائی اسٹریٹ کمیونٹی سروس سینٹر، بیجنگ اسٹاک ایکسچینج، ڈیکسنگ انٹرنیشنل ہائیڈروجن انرجی ڈیمونسٹریشن زون، بیجنگ کے میونسپل ایڈمنسٹریٹو سینٹر کے “دو زونز” میٹنگ روم اور دیگر مقامات کا دورا کریں گے تاکہ بیلٹ اور روڈ اقدام کی تجویز کے بعد سے گزشتہ دس سالوں میں بیجنگ کی تعمیراتی کامیابیوں کے بارے میں جان سکیں، اور بذات خود بیجنگ میں چین کے جدت کی طرف سفر کے عمل کا تجربہ کر سکیں۔

    متعلقہ پوسٹس

    BtcDana سات سال پورے کر رہا ہے کیونکہ ریٹیل ٹریڈنگ میں شرکت عالمی سطح پر پھیل رہی ہے۔

    مئی 2, 2026

    جرات مندانہ نئی شکل، ایک روشن نیا موڈ: MIRINDA® نے عالمی سطح پر “SMILE PLEASE” پلیٹ فارم کا آغاز کیا

    اپریل 28, 2026

    Whale Cloud اور AGIBOT نے مجسم AI کی عالمی توسیع کو تیز کرنے کے لیے اسٹریٹجک پارٹنرشپ کا اعلان کیا

    اپریل 20, 2026

    JA Solar سولر پاکستان 2026 میں DeepBlue 5.0 ماڈیولز کے ساتھ چمک رہا ہے

    اپریل 20, 2026

    TCL Solar: سولر ماڈیول کی جدید ایجاد کے ساتھ پاکستان کو طاقتور بنا رہا ہے

    اپریل 20, 2026

    DOJ نے Vasudha کے خلاف تمام الزامات ختم کردیے

    اپریل 20, 2026
    ایڈیٹر کا انتخاب
    خبریں

    متحدہ عرب امارات اور فرانس نے علاقائی استحکام پر بات چیت کی۔

    مئی 1, 2026
    کاروبار

    CBUAE نے بنیادی شرح 3.65 فیصد پر کوئی تبدیلی نہیں کی

    اپریل 30, 2026
    کاروبار

    مارچ میں جنوبی کوریا کی خوردہ فروخت میں 5.6 فیصد اضافہ ہوا۔

    اپریل 29, 2026
    خبریں

    متحدہ عرب امارات اور موریطانیہ کے صدور نے دوطرفہ تعلقات کو مزید گہرا کیا۔

    اپریل 27, 2026
    © 2023 Bagh-e-Jinnah | جملہ حقوق محفوظ ہیں
    • گھر
    • ہم سے رابطہ کریں۔

    Type above and press Enter to search. Press Esc to cancel.